فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق رانا محمد عظیم خاں نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے ،حملہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی قابل ستائش ہے ،سکیورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل قدر ہے ۔ حملہ پاکستانیوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بزدلانہ کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا ،ایسے قابل نفرت اقدامات کیخلاف ہم متحد اور ثابت قدم ہیں چرچ کو نشانہ بنانے کا واقعہ بزدلانہ اور افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ناکام ہو چکی ہے اس لئے فوری طور پر نئے الیکشن کروائے جائیں کیونکہ پوری حکومت اپنے سابق وزیر اعظم کو بچانے کے لئے لگی ہوئی ہے عوام کا انہیں کوئی احساس نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں