آج ملت جعفریہ اپنے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے خلاف سڑکوں پر تھے دہشتگردوں نے امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہمیں نشانہ بنایا پاراچنار میں پے درپے حملوں نے ثابت کیا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے ان مظلوم عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں (علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان)

لاہور( سٹاف رپورٹر) پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشتگردوں کی بربریت نے ثابت کر دیا کہ ملک دشمنوں کا ہدف صرف اور صرف امریکہ و اسرائیل مخالف قوتیں ہیں،آج ملت جعفریہ اپنے مظلوم فلسطینیوں اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے خلاف سڑکوں پر تھے،دہشتگردوں نے امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہمیں نشانہ بنایا،پاراچنار میں پے درپے حملوں نے ثابت کیا کہ ہمارے سکیورٹی ادارے ان مظلوم عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان اس وقت دہشتگردوں کیساتھ ساتھ بعض ریاستی اداروں کے انتقامی کاروائی کا بھی نشانہ بنا ہوا ہے،ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے،پورے ملک میں نماز عید کی اجتماعات میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے،پاراچنار اور کوئٹہ کے دو سڑکوں کی حفاظت نہ کرنے والے پورے ملک کو کیسے تحفظ فراہم کرینگے،ہماری نسل کشی ہو رہی ہے اورحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم ان ظالموں کیخلاف اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے،اور خون کے آخری قطرے تک وطن عزیز پر مسلط ان شیطانی قوتوں کیخلاف آواز بلند کرتے رہینگے،ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کے قائم مقام سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹرسید افتخار حسین نقوی نے پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشتگردی کیخلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پنجاب بھر میں تین دن یوم سوگ اور نماز عید کے اجتماعات میں بھر پور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں