الیکشن میں پی ٹی آئی جیت کے خواب دیکھ رہی ہے۔

بھوآنہ (قربان ملک سے ) ممبر میونسپل کمیٹی بھوآنہ حاجی شوکت علی لوہار نے کہا ہے کہ 2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی جیت کے خواب دیکھ رہی ہے۔ ضمنی الیکشن میں شکست فاش کھانے والے سیاسی عناصر وزیراعظم بنے کا صرف خواب ہی سکتے ہیں۔اربوں روپے لوٹنے والے بری ہورہے ہیں اوربیٹے سے تنخواہ نہ لینے والوں کونااہل کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کاقصوریہ ہے کہ وہ ملک کومضبوط اوردوسرے کنگال کرتے ہیں۔سی پیک کامنصوبہ امریکی حکمرانوں اورانڈین حکمرانوں کی نیندیں حرام کرچکاہے۔پہلے ایٹمی دھماکہ کرنے پرہٹایااوراب سی پیک کی وجہ سے ملک کی معیشت کومضبوط کرنے کے جرم میں نااہل کیاگیا۔نظرثانی اپیل کوردی کی ٹوکری میں پھینکاگیا۔عمران خان اشتہاری ہونے کے باوجودآزادپھررہے ہیں۔منی ٹریل نہ دینے میں ناکام لیکن پھربھی آزادزندگی گزاررہے ہیں۔2018ء ملک میں نوازشریف کے کارنامے مکمل ہونے جارہے ہیں۔ملک سے اندھیرے ختم ہونگے اورخوشحالی ہوگی۔ملک اپنے پاؤں پرکھڑاہوجائیگا۔جب تک ملک میںآئین اورقانون کی بالادستی نہیں ہوگی۔ملک کی ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں اگرانصاف کابول بالاچاہتی ہیں توازخودنوٹس لیکرکرپشن کرنے والوں کوایک آنکھ سے دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں