اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز اور دیگر ٹریفک سٹاف محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں محنت اور لگن سے فرائض منصبی کو نبھانے والوں کو ہمیشہ محکمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز اور دیگر ٹریفک سٹاف محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں محنت اور لگن سے فرائض منصبی کو نبھانے والوں کو ہمیشہ محکمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اعلیٰ انداز سے پیشہ ور انہ ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 100 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور متعدد برانچ انچارجز میں لاکھوں روپے کے کیش انعامات تقسیم کر دئیے گئے اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے کہا کہ ٹریفک سٹاف میں انعامات کی تقسیم کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ بہتر سے بہتر انداز سے شہریوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل رہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ میں جہاں غفلت او رلاپرواہی برتنے والوں کو محکمانہ سزاؤں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں اچھے انداز سے ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات بھی دئیے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹریفک ہیڈ کواٹر ز میں ایک شانداز تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں ون ویلنگ سکوارڈز، ویجلینس سکوارڈز سمیت فیلڈ اور دفاتر کی تمام برانچوں کے نمائندگان اور انچارجز نے اچھی کارکردگی پرسی ٹی او سے انعامات حاصل کیے چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ ٹریفک سٹاف اپنے آپ کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہ سمجھیں محکمہ ہر طرح سے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہے تاہم عوام کی خدمت ،بہتر ٹریفک بہاؤ اور اچھے انداز سے شہریوں سے پیش آنے میں کوئی کمی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں