سانحہ پاراچنار اور کوئٹہ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر مظاہرے اورعلامتی دھرنے،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اہم شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

لاہور( سٹاف رپورٹر)سانحہ پاراچنار اور کوئٹہ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر مظاہرے اورعلامتی دھرنے،چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اہم شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے پورے ملک میں تین دن یوم سوگ کا بھی اعلان کیا گیاہے،لاہور پریس کلب کے سامنے ایم ڈبلیوایم لاہور کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں علامتی دھرنا دیا گیا جو کہ رات گئے تک جاری رہا،مظاہر ین کیلئے پریس کلب لاہور پر ہی افطاری اور نماز مغربین کا اہتمام کیا گیا تھا،علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ پا کستان میں اگر کسی چیز کی کوئی قیمت نہیں تو وہ ملت جعفریہ کے محب وطن شہداء کے خون ہیں،ہماری نسل کشی ہو رہی ہے ریاستی ادارے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،پاراچنار کے مظلومین گذشتہ روز سے جنازوں کے ہمراہ سڑکوں بیٹھے ہیں ،لیکن ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں،سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل ایجنٹ ہر دھماکے کے بعد دہشتگردوں کی ٹارگٹ سے بچے لوگوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں،پارچنار کے ہر سانحے میں نہتے عوام پر پہلے دہشتگرد حملہ آور ہوتا ہے بعد میں سکیورٹی فورسسز اور پولیٹیکل ایجنٹ عوام کو سیدھی گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں،ہم حیران ہیں کہ مملکت خداداد پاکستان میں بانیان پاکستان کے اولادوں کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے،ہمیں ہر تہوار پر لاشوں کا تحفہ دینے کا ہمارے محافظوں نے روایت اپنا لی ہے،علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ کرم ایجنسی میں مقامی رضا کار فورس کو ہٹانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ یہاں دہشتگردوں کو مسلط کیا جائے،اور یہ کام بخوبی سرانجام دینے حکمران اور سکیورٹی ادارے کامیاب ہو چکے ہیں۔
علامتی دھرنے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہم دکھ کی اس گھڑی مین ملت جعفریہ کیساتھ ہیں،پاکستان میں دہشتگردی کی بیج بونے والا ن لیگ کے روحانی باپ جنرل ضیا ء الحق تھا،پاکستان میں بے گناہوں کے قتل عام کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہے وزیراعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے،مظاہرین سے شیعہ فیڈریشن پاکستان کے رہنما سید نوبہار شاہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہم علامہ راجہ ناسر عباس جعفری کے اعلان احتجاج پر لبیک کہتے ہین اور انشااللہ نماز عید کے اجتماعات میں پورے ملک میں اس ظلم و بربریت کیخلاف مظاہر ہوگا،علامتی دھرنے سے رائے ناصر علی،نجم الحسن سید حسین زیدی،رانا ماجد علی سیمت دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں