سنی اتحا د کو نسل نے ہمیشہ ہرپلیٹ فارم پر سوات اپر یشن نیشنل ایکشن پلان ضرب عضب کے حق میں آواز بلند کی

فیصل آباد (سن سٹریٹ نیوز)سنی اتحا د کو نسل نے ہمیشہ ہرپلیٹ فارم پر سوات اپر یشن نیشنل ایکشن پلان ضرب عضب کے حق میں آواز بلند کی مسلم لیگ ن کی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ محبت نظر آرہی ہے اعلیٰ سطح پر کمان تبدیل ہونے کے بعد نیشنل ایکشن پلان ضرب عضب پر کسی قسم کی کو ئی کارروائی نظر نہیں آرہی سی پیک پر تمام صبوبوں کو اعتماد میں لیا جائے پاکستان کو بر باد کر نے میں حکمران جماعت پیش پیش ہے دہشت گردی کا خاتمہ کر نا ہے تو اس حکومت کا خاتمہ ہونا ضروری ہے دہشت گردی کا فرقہ واریت سے بہت گہراتعلق ہے ہم مذاہبی آزادی کے خلاف نہیں ہے ہم کافر کا فر کہہ کر مارنے والے نہیں اگر کو ئی جما عت دہشت گرد ہے تو دوسری جماعتوں کے افراد کو اٹھانا لمحہ فکریہ ہے جن لو گو ں کو اٹھا یا گیا ہے ان کے لواحقین پر یشان ہیں ان افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کی عملدار ی ہو نی چاہیے وزیر قانون خود قانو ن شکن ہے ہمارے ملک حکمران قانو ن شکن ہے ریاست چلانے والےFSD NEWS PRESS CONFERENCE لو گو ں کو شفیق با پ کی طرح ہونا چا ہیے ارٹیکل 62,63پر عمل ہو نا چاہیے ہم ہر اس کوشش کا حصہ بنیں گے جو پا کستان کے مستقبل کے لیے بہتر ہوگا ۔سنی اتحاد کونسل کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس تفصیلا ت کے مطا بق سنی اتحاد کونسل کے چئیر مین صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے صدر راجہ ناصر عباس نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا یہ سب عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے ہے۔پاناما لیکس کو ہی آپ دیکھ لیں کہ جب ایک ملک کے وزیر اعظم اور اس کی فیملی پر کرپشن کا الزام لگتا ہے تو بجائے اس پر استعفی دے کر خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے انہوں نے اس کیس کو لمبا کرنے کے لیے حیلے بہانے کر نے شروع کر دئیے جبکہ اگر ہم دوسرے ممالک کی بات کرے تو وہ فورا استعفی دے کر خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر فرقہ بازی کے الزام لگائے جاتے ہیں جبکہ ہم امن پسند لوگ ہے۔ہم فرقہ پرست لوگ نہیں بلکہ ہم پیار و محبت کرنے والے لوگ ہے۔ہم پر جوشخص الزام لگا رہا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ وہ ہمارے صوبے کا وزیر قانون ہے جو کہ خود ایک دہشت گرد تنظیم کو سپورٹ کرتا ہے اور اس تنظیم کا نام لشکر جھنگوی ہے۔اور حال ہی میں جھنگ میں ہونے والے الیکشن میں لشکر جھنگوی کے امیدوار کو جتوا کر رانا ثناء اللہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس تنظیم کا رکن ہے۔اور یہی شخص پاناما لیکس کے کیس کے ججز کو بھی دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو تمھارے گھروں سے توبوت نکلے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں