وارہ تعلقہ کے رہائشی خواتین نے مبینہ لاپتہ کیے گئے نوجوان فرحان عرف سنی کاکیپوٹو کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا

لاڑکانہ(رپورٹ ایاز گیلانی) وارہ تعلقہ کے رہائشی خواتین نے مبینہ لاپتہ کیے گئے نوجوان فرحان عرف سنی کاکیپوٹو کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر نوجوان کی والدہ غلام صغریٰ کاکیپوٹو نے میڈیا کو بتا یا کہ میرا نوجوان بیٹا فرحان عرف سنی کاکیپوٹو کو آٹھ ماہ قبل دولتپور کے قریب لاپتہ کیا گیا ہے جس کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جس کے باعث ہم سخت پریشان ہیں ،والدہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ کیے گئے نوجوان فرحان کاکیپوٹو کو بازیا ب کرواکر چھائی بے چینی ختم کی جائے دوسری جانب وارہ تعلقہ کے گا ؤں محمد ابراہیم چانڈیو کے رہائشیوں نے مبینہ طور لاپتہ کیے گئے سماجی کارکن صابر چانڈیو کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر ورثا ء نور حسین، رفیق احمد چانڈیو مسمات رکسانہ،فرضانہ و دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پچیس اپریل کے روز سماجی کارکن صابر حسین چانڈیو کو لاپتہ کیا گیا ہے جس واقع کو 61روز گذر چکے ہیں جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ پولیس بھی ہماری مدد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ورثاء میں سخت مایوسی لہر چھا گئی ہے ،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صابر چانڈیو کو بازیاب کروا کر چھائی بے چینی ختم کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں