چاند رات،نمازعیدالفطر،ٹرو مرو کے لیے چنیوٹ پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل ضلع بھر میں عیدالفطر کے 154 اجتماعات پر700 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ٹرو مرو پر 400 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

چنیوٹ(اسد علی قاضی سے) عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔قبل از عیدانتظامات کے سلسلہ میں سٹی ایریا،بھوانہ اور لالیاں کے بازاروں،مارکیٹوں میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے 100 سے زائد پولیس افسران،ملازمان اور لیڈی کنسٹبلان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ایلیٹ کی ٹیمیں گشت کریں گی۔مساجد،امام بارگاہوں اور عبادتگاہوں میں عیدالفطر کے 154اجتماعا ت پر 7ڈی ایس پیز،5 انسپکٹرزسمیت 700 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔نماز عید کے اہم اجتماعات پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے اور آنے والے افراد کی فزیکل اور میٹل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔تمام ایس ڈی پی اوزاپنے سرکلز کی نفری کو ڈیوٹی پر روانہ کرنے سے قبل بریفنگ دینگے۔عید کے دوسرے اور تیسرے روز ٹرو مرو پر دریائے چناب پر کافی رش ہوتا ہے۔ٹرو مرو کے موقع پر امن و امان کے قیام،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور ٹریفک کی روانی کے لیے 3 ڈی ایس پیزسمیت 400 سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو مانیٹرکرنے کے لیے ڈی ایس پی لیگل کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں