چنیوٹ پولیس نے قتل کا معمہ پانچ دن میں ہی حل کردیا۔ مخالفین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے کے لیے سگی ماں نے اپنی ہی بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا،ملزمہ گرفتار۔

چنیوٹ(عاصم رضا علی سے)چنیوٹ پولیس نے قتل کا معمہ پانچ دن میں ہی حل کردیا۔مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے ماں نے اپنی ہی سگی بیٹی کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ پولیس کو پانچ روز قبل 19 جون کو خادم حسین ولد اللہ یار قوم بلوچ نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی نسرین بی بی بعمر18/19 سال کو ملزمان صدام،عرفان پسران اعظم،زرینہ بی بی دختر منشا ا قوام بلوچ نے گلے میں رسی ڈال کر کھینچتے رہے اور ڈنڈوں سوٹوں سے زد و کوب کیا جس سے نسرین بی بی کی 20 جون کو موت واقع ہوگئی۔مدعی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفتیش محمد یعقوب ایس آئی انچارج ہومی سائیڈ سٹی سرکل کے سپرد ہوئی ۔دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ نسرین بی بی کو اس کی سگی ماں مغلانی بی بی نے گلا دبا کر قتل کیا تاکہ اپنے مخالفین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا سکے۔دریں اثناء ملزمہ کے بیٹے اظہر نے معمولی تلخ کلامی پر اعجاز نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھاجس کا اظہر کے خلاف مقدمہ نمبر543/13 بجرم 302 ت پ تھانہ رجوعہ درج ہوا۔اظہر کو اس مقدمہ میں سزائے موت ہو گئی۔اپنی بیٹی کو قتل کرکے یہ مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہتی تھی تاکہ ان کا بندہ بھی سزائے موت ہو جائے یا پھر دونوں کی صلح ہو جائے۔ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے اچھی کارکردگی پر محمد یعقوب ایس آئی اور اسکی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں