چنیوٹ پولیس کادیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ سرچ اپریشن

چنیوٹ(اسد علی قاضی سے ) چنیوٹ پولیس نے دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔ دوران سرچ آپریشن 150 سے زائد گھروں کی تلاشی اور چار سو سے زائد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او  چنیوٹ کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی ہدایت پرچنیوٹ پولیس نے گزشتہ رات ضلع کے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیا۔ سرچ اپریشن میں ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اورایلیٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ دوران سرچ اپریشن150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔دوران سرچ اپریشن چارسو سے زائد مشکوک اشخاص کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے چیکنگ ہوئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے۔ بائیو میٹرک تصدیق نہ ہونے پر 25 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور بعد از تصدیق چھوڑ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں