پاکستان گروپ آف جرنلسٹس صحافیوں کی حقیقی تنظیم ہے سید مخدوم زیدی

کلور کوٹ،دریا خان (بیورو رپورٹ)پاکستان گروپ آف جرنلسٹس صحافیوں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے چار سال کے کم ترین عرصہ میں صحافیوں کی خدمت کو اپنے منشور کا حصہ بنا کر عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ ہم صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا وجود الحمد اللہ پورے ملک میں ہے ہم کسی سے غلط بول کر اس کو اپنا حصہ نہیں بناتے نہ ہم پلاٹوں کا لالچ دے کران کا جذباتی استحصال کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے ڈسٹرکٹ بھکر کی تحصیل کلور کMakhdoom Zaidiوٹ اور دریا خان ،پنج گرائیں کے صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا سید مخدوم زیدی کا کہناتھاکہ پاکستان میں صحافت ایک مشکل ترین کام بن چکا ہے آئے روز حملے ،تشدد اور اغواء جیسے کام ہورہے ہیں حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ہمیں ملک کا چوتھا ستون تو کہا جا تا ہے مگر حقیقت میں صحافت کو تحفظ دینے کی بجائے اس کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے سید مخدوم زیدی نے مزید کہا کہ کلور کوٹ اور دریا خان کے صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں انشاللہ ہم آپ کی امیدوں پر پورا اتریں گے آپ ہمیں جہاں بھی آواز دیں گے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کی مرکزی و صوبائی قیادت آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے PGOJتحصیل کلور کوٹ کے چیئرمین داؤود انصاری ،وائس چیئرمین رانا عبدالستار ،سیکرٹری جنرل سمیت سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سید مخدوم زیدی کا کہنا تھاکہ کلور کوٹ کے صحافیوں کی جانب سے انٹرنیشنل پاور آف جرنلسٹس کو چھوڑ کر پی جی او جے میں شامل ہو ئے جو اس بات کی علام ت ہے کہ ان کے دل میں صحافیوں کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ موجود ہے انہوں نے دریا خان ،پنج گرائیں اور گرد ونواح کے صحافیوں کوپاکستان گروپ آف جرنلسٹس میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں