اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں نااہلی کی پٹیشن دائر، پٹیشن مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے دائر کی کل سے اس کی باقاعدہ سماعت ہوگی تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے لاہور ہائی کورٹ میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہ ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کر نیو الے جسٹس باقر نجفی کے خلاف مختلف چینلز پر پروپیگنڈہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ جسٹس باقر نجفی کا تعلق ایک مخصوص فرقہ سے ہے اور ان کے گھر سے ان کے نام پر ذوالجناع کا جلوس نکلتا ہے اگر رپورٹ شائع کی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے رانا ثنا ء اللہ نے اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازش کی ہے جو ملک کی سلامتی کے انتہائی خطرناک ہے لہٰذا یہ نہ تو ممبر صوبائی اسمبلی رہنے کے قابل ہیں نہ ہی کوئی وازارت ان کو دی جاسکتی ہے لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کل پانچ اکتوبر سے اس کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں