بی بی سی پلانٹ ارتھ: ایسا سنسنی خیز مقابلہ کسی ایکشن تھرلر فلم میں‌بھی نہیں‌ہو گا، ویڈیو دیکھیئے

آج کل انٹرنیٹ پر ایک گرگٹ اور سانپوں کے مقابلے کی ویڈیو نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔

جی ہاں یہ ویڈیو کسی بھی طرح سانسیں تیز کردینے والی ایکشن تھرلر فلم سے کم نہیں مگر اس میں دکھایا جانے والا واقعہ ضرور حقیقی ہے۔

یہ بی بی سی کی معروف ڈاکو مینٹری سیریز پلانیٹ ارتھ ٹو کے سیکوئل کی پہلی قسط میں سے ایک سین کی ویڈیو ہے جو کہ حیران کن ہے۔

اتوار کو نشر ہونے والی پہلی قسط شروع سے آخر تک حیران کن تھی۔

مگر اس کا سب سے بہترین منظر وہی تھا جس میں ایک تنہا گرگٹ سانپوں سے بھرے میدان میں پہنچ کر دوسری جانب جانے کی کوشش کرتا ہے۔

اسے انتہائی اچھے طریقے سے شوٹ اور ایڈٹ کرکے کسی تھرلر فلم کی طرح بنا دیا گیا ہے۔

مگر اس میں موجود تناﺅ، رفتار، موت کو دھوکا دینے کی کوشش اور لگ بھگ شکار بن جانے کے مناظر حقیقی ہیں۔

تو نیچے موجود ویڈیو دیکھیں شاید آپ کو پسند آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں