سیاسی بھگوڑوں سے میرا کیا مقابلہ؟2018کے انتخابات میں پتا لگ جائے گا این اے 88کی عوام کس کے ساتھ ہے

بھوآنہ(رانا محمد بوٹا سنیارا سے )سیاسی بھگوڑوں سے میرا کیا مقابلہ؟2018کے انتخابات میں پتا لگ جائے گا این اے 88کی عوام کس کے ساتھ ہے میں نے پندرہ سال میں عوام کو ڈیلیور کیا مگر جو اب آکر اس حلقہ کے مالک بننا چاہ رہے ہیں انہوں نے اپنے حلقہ میں کیاتیر مارلیا ؟لوگ آج بھی وہاں زمانہ قدیم کی طرز کی زندگی گزار رہے ہیں قبضہ مافیا سے ہمارا کیا موازنہ ؟ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے کوتاہیاں غلطیاں ہو سکتی ہیں میں بھی انسان ہوں مگر میں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر حلقہ کی خدمت کی ہے آج کچھ ٹھکرائے ہوئے لوگ چند خوشامد پرستوں کو ساتھ ملا کر میرا مقابلہ کرنے چلے ہیں جب کہ اپنے حلقے میں وہ کبھی نظر نہیں آئے ان کا حلقہ اور وہاں کے لوگ آج بھی زمانہ قدیم کی سی زندگی بسر کررہے ہیں وہاں سے ناکامی کے بعد اس حلقہ میں انٹری ان کی شکست کا واضع اعلان ہے شیخ صاحب پہلے جھنگ کو تو دیکھ لو کون سے علاقوں میں بجلی دی ہے؟زراان کے نام بتا دیں میرے پندرہ سالوں اور اپنے پندرہ سالوں کا حساب کرلیں ناکامی آپ کے حصے میں آئے گی بہتر ہے آپ اس حلقہ میں آئے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ یہاں کے لوگ بھیٹر بکریاں نہیں ہیں یہاں کے لوگ سلجھے ہوئے باشعور ہیں انہیں پتا ہے ووٹ کی طاقت کا اور اندازہ ہے کہ کس نے ان کی خدمت کی ہے عبرت ناک شکست یہاں بھی آپ کی منتظر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں