میں خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا ہوں یہ وقت سب سے بہترین ہے کہ ہم فیصلہ کریں ہماری قیادت کس نے کرنی ہے کون ہمارا لیڈر ہو

بھوآنہ(رانا محمد بوٹا سنیارا سے)میں خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا ہوں یہ وقت سب سے بہترین ہے کہ ہم فیصلہ کریں ہماری قیادت کس نے کرنی ہے کون ہمارا لیڈر ہو عوامی خدمت کو شعار بنا کر پی پی 76سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کے لوگوں کی مشاورت اور باہمی رضا مندی سے کیا ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی76حسن ناصر نول نے بھوآنہ میں مختلف برادریوں کے لوگوں سے ملاقات کے بعد سن سٹریٹ آفس میں چیف ایڈیٹر سید مخدوم زیدی سے ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ اس سے اچھا موقع کوئی نہیں ہوسکتا کہ ہم اپنی ترجیحات طے کریں ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل اور
معاملات کو خود دیکھیں اسمبلی میں جانے کا مقصد اپنی آواز ایوان میں اٹھانا ہوتی ہے اگر یہ کام منتخب نمائندہ نہ کرسکے تو پھر اس کو عوام کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں پہنچتا حسن ناصر نول اپنے والد مہر ذوالفقار ناصر نول ،امداد فضل حسین نول و دیگر کے ہمراہ الیکشن کمپین کے سلسلہ میں بھوآنہ کے مختلف علاقوں میں لوگوں سے ملے جن میں مہر محمد خان ایڈووکیٹ خانوآنہ،قاضی محمد اقبال ،رانا محمد ارشد ودیگر شامل تھے اس موقع پر ذوالفقار ناصر نول کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک کسی سیاسی پارٹی کے ٹکٹ کے طالب نہیں ہیں جو کچھ یہاں کی عوام اور ووٹرز سپورٹرز نے کہا انشاء اللہ اس کے مطابق عمل کریں گے دریں اثنا سن سٹریٹ آفس پہنچنے پر چیف ایڈیٹر سید مخدوم زیدی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں