نوکری کا جھانسا دے کر لوگوں کو’’گردوں ‘‘سے محروم کر نے والا گروہ سرگرم پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوکری کا جھانسا دے کر لوگوں کو’’گردوں ‘‘سے محروم کر نے والا گروہ سرگرم پولیس گرفتار کرنے میں ناکام تفیصلات کے مطابق پاکپتن کی رہائشی بلقیس بی بی اپنی بیٹی سے ملنے لاہور آئی تو انار کلی سے اغواء کرنے کے بعد اس کو گردے سے محروم کردیا اور ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے بلقیس بی بی نے مقدمہ کے اندارج کے لیے تھا نہ انار کلی کو درخواست دی جس نے دو امہ کی تاخیر کے بعد مقدمہ درج کرلیا بلقیس بی بی کے مطابق وہ پاکپتن سے لاہور اپنی بیٹی کو ملنے آرہی تھی گاڑی میں ا س کی ملاقات صدیق نامی شخص سے ہوئی جس نے کہا کہ وہ ایک شخص کا جاننے والا ہے جسے گھر میں ایک ملازمہ کی ضرورت ہے اگر تم ملازمت کرنا چاہو تو کل انار کلی میں آجانا میں تمہیں وہاں اس شخص سے ملوا دوں گا اچھے لوگ ہیں اور اچھی تنخواہ دیں گے بلقیس بی بی کا کہنا تھا کہ وہ اگلے دن انار کلی پہنچی جہاں صدیق پہلے سے پردیسی ہوٹل کے قریب موجود تھا کچھ دیر بعد سفید رنگ کی ایک گاڑی آئی جس میں پہلے سے دو نامعلوم افراد بیٹھے تھے صدیق نے اس کو گاڑی میں بیٹھنے کا کہا جسیے ہی وہ گاڑی میں بیٹھی اندر موجود ایک شخص نے اس کو کچھ سونگھا کر بے ہوش کردیا جب مجھے ہوش آیا تو میں ایک بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی میرے پیٹ کے بائیں جانب ٹانکے لگے ہوئے تھے اس کا بایاں گردہ نکال لیا گیا تھا دو دن اپنے پاس رکھنے کے بعد گردہ فروشوں نے بلقیس بی بی کو حالت بے ہوشی میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگئے دو ماہ کی مسلسل بھاتگ دوڑ کے بعد تھا نہ انارکلی نے صدیق اور چند نامعلوم ڈاکٹرز کے خلاف گردہ نکالنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں