پنجابی زبان کی ترویج کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ہم اپنی ماں بولی کے خلاف سازشیں کا میاب نہیں ہونے دیں گے

بھوآنہ(اختر اسماعیل رجوکہ 1122سے)پنجابی زبان کی ترویج کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ہم اپنی ماں بولی کے خلاف سازشیں کا میاب نہیں ہونے دیں گے زبان کی بنیاد پر سرائیکی صوبے کا کوئی جوازنہیں ہے انتظامی بنیادوں پر جتنے مرضی صوبے بنائیں جائیں پنجابی زبان کی ترویج میں سیدمخدوم زیدی کا کردار ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار معروف پنجابی شاعر عاقب ستیانوی
نے سن سٹریٹ جرنل کے چیف ایڈیٹر سید مخدوم زیدی کے ساتھ ان کے آفس میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی ماں بولی زبان پنجابی کی ترویج کے لیے ہر ممکنہ حد تک جائیں گے ہم اپنے کلچرل کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرنے دیں گے عاقب ستیانوی کا کہنا تھا کہ زبان کی بنیادوں پر صوبوں کے قیام سے نفرتیں بڑھیں گی سرائیکی صوبہ ہو یا جنوبی پنجاب سب کو انتظامی بنیادوں پر بننا چا ہیے عاقب ستیانوی نے چیف ایڈیٹر سید مخدوم زیدی سے درخواست کی کہ ماں بولی پنجابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اپنے قلم سے اس مشن کو مکمل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں سید مخدوم زیدی نے عاقب ستیانوی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میرا ادارہ سن سٹریٹ جرنل آپ کے اس مشن میں ہمشیہ آپ کے ساتھ رہا ہے اور مزید بھی رہے گا ہم مل جل کر پنجابی زبان کی ترویج کے لیے کام کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں