ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے بانی سینئر ترین بزرگ صحافی حاجی شہزادہ محمد اکبر وہرہ نے پریس کلب چنیوٹ میں عہدوں کی بندر بانٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا

چنیوٹ(اسد عالی قاضی سے)ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے بانی سینئر ترین بزرگ صحافی حاجی شہزادہ محمد اکبر وہرہ نے پریس کلب چنیوٹ میں عہدوں کی بندر بانٹ کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جس طرح خاندانی نظام قائم کردیا گیا ہے اور جیسے خود ساختہ کابینہ بنا کر اعلان کیا گیا ہے وہ قطعی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں مجھے یونین آف جرنلسٹس کا سیکرٹری جنرل بنایا گیا ہے جس سے میں لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ پریس کلب کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کا بانی ہوں میں کبھی بھی سلیکشن کا قائل نہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات ہوتے آئینی طریقہ سے پھر جو بھی جیت کر آتا سب اس کو قبول کرتے مگر شخصی آمریت نے سارا نظام کرپٹ کردیا ہے میں ایسی کسی بھی نامزدگی کے خلاف ہوں جس سے کسی کی دل آزاری ہو جو کسی کے حق غصب کرنے کا سبب بنے میں اس نام نہاد نامزدگی کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں