پاکستان کی واحد تنظیم پاکستان پیپلز پارٹی ہے،جس کی جڑیں پاکستان کے عوام میں پھیلی ہوئی ہیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی این اے 53 کی امیدوار محترمہ شائستہ کھوسو نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان کی واحد تنظیم پاکستان پیپلز پارٹی ہے،جس کی جڑیں پاکستان کے عوام میں پھیلی ہوئی ہیں،تفصیل کے مطابق اسلام آباد این ای 53کی امیدوار شائستہ کھوسہ نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں پاکستان کے عوام میں پھیلی ہوئی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان میں چھانگا مانگا پارٹیاں کئی بار آئی اور نیست نابود ہوگئیں،مگر پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے۔جبکہ عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے ویسی محبت رکھتا ہے جیسی کی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبینظیر بھٹو کے ادوار میں کیا کرتے تھے۔ہم آئیندہ الیکشن میں اپنے قائد بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوا کر جمہوریت کا نام روشن کرینگے۔عوام اب یہ جان چکی ہے کہ لوٹے لٹیروں کی سیاست نہیں چلیگی اور اس ملک کو اب جمہوریت کے راستے پر پاکستان پیپلز پارٹی ہی چلا سکتی ہے باقی پارٹیاں امپائر کی انگلی کی طرف دیکھ کر آگے بڑہنا چاہتی ہیں۔ مزید شائستی کھوسہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریگی ،اور ہم محترم آصف علی زرداری اور بلال بھٹو زرداری کے شانا بشانا کھڑے ہوکر آئیندہ الیکشن میں بھرپور حصا لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں