یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھوآنہ کی تنظیمات کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔

 یوم یکجہتی کشمیر کشمیریوں کے ساتھ ملکر بھرپور انداز میں منائیں گے۔ فلاحِ بھوآنہ
بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز) تفصیلات کے مطابق شہر بھوآنہ کی نمائندہ تنظیم فلاح بھوآنہ کی ایک اہم میٹنگ دفتر فلاحِ بھوآنہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تنظیم کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے اوورسیز حضرات نے آن لائن میٹنگ میں حاضری لگوائی۔ میٹنگ کا ایجنڈا دو نکات پر مشتمل تھا جس میں سب سے پہلے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کو ملک بھر کہ طرح بھوآنہ میں بھی پورے جوش و جذبے سے منانے کا عہد کی گیا۔ اس حوالے سے 5 فروری کی ریلی کے انتظامات کو زیر بحث لایا گیا۔ ممبران کی طرف سے یہ عہد کیا گیا کہ یہ ریلی پاکستان میں ایک مثالی ریلی ہو گی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا عملی ثبوت ہو گا۔ فلاحِ بھوآنہ و دیگر تنظیمات کے زیر اہتمام ریلی صبح 10 بجے سولنگ سٹاپ بھوآنہ سے شروع ہو گی اور نیا لاری اڈہ پہ اختتام پذیر ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں