بحران کا ذمہ دار کون؟؟؟؟؟؟؟؟


فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری بین المذاہب اور المسالک و ائس چیئرمین ڈپٹی امن کمیٹی فیصل آبادسرپرست اعلیٰ امام بارگاہ حیدریہ امین پور بازار ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں مگر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حکومت کو بدنام کرنے کے لیے آٹے کا بحران پیدا کیا جارہا ہے،یہ بات سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں زیادہ تر فلورز مل ن لیگیوں کی ہیں اور اپنے ہی آٹے کے ریٹ بڑھا دیتے ہیں اور یہی لوگ دوسرے صوبوں کی ملز کو ملا کر مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں۔مگر حکومت آٹا اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت اور گراں فروشی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور اپوزیشن کی ساری خواہش ان کے سینے میں دم توڑ جائیں گی،وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے،ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور اس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،پاکستان مشکل معاشی حالات سے باہر نکل رہا ہے اور انشاء اللہ مضبوط معیشت کے ثمرات عوام کو منتقل کیے جائیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے وقتی سیاسی فائدے کے لیے معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگتنا پر رہا ہے۔وزیر اعظم عمرا ن خان عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے اور وہ فکر مند ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد عوام کی مشکلات کم ہوں گی او ران کی زندگیوں میں اطمینان اور سکون آئے گا۔حکومت کے مشکل اور غیر معمولی فیصلوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے۔اور انشاء اللہ عوام آئندہ بھی حکومت کا ساتھ دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں