بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین میں پیسوں کی تقسیم میں شدید بد نظمی

ؒ ٓلاڑکانہ(رپورٹ ایاز گیلانی)بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین میں پیسوں کی تقسیم میں شدید بد نظمی،خواتین کی تذلیل جاری، خواتین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق کئی سال گذر جانے کے باوجود سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب غریب اور نادار خواتین کو ماہانہ سولاں سو روپے وظیفے کی تقسیم کے عمل کو بہتر نہیں بنایا جا سکا ہے جس وجہ سے آج بھی وظیفے کی رقم لینے کے لئے دور دراز سے آنے والی خواتین کو بنا کسی سہولت کے رشوت کی بنا پر ایجنٹس اور پولیس اہلکاروں کی ذریعے رقم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنہ کر نا پڑ رہا ہے، لاڑکانہ کے نیو بس ٹرمینل پر کافی عرصہ سے قائم بی آئی ایس پی کی عارضی عمارت میں اور شہر کے مختلف علاقون میں 15سے زاہد ایزی پیسہ دوکان پر امدادی رقم لینے کے لئے آنے والی خواتین کی رش کے باعث شدید بد نظمی رہتی ہے ، اس موقع پر سینٹر پر موجود خواتین مسمات ریشماں،سکینا،آئیشہ، رکسانا ودیگر نے انہیں سینٹر انتظامیہ کی جانب سے بیٹھنے کی سہولت، پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے جو کہ ان کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے، تپتی دھوپ میں گھنٹوں کھڑے رہ کر امدادی رقم کے حصول کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر جو پانچ سو سے ہزار روپے رشوت دے اسے تین ماہ کی قسط اڑتالیس سو روپے جاری کئے جاتے ہیں،خواتین نے اعلی احکام سے اپیل کی کہ وہ ان معاملات کا نوٹس لے کر رلیف فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں