جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر چنیوٹ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل

جمعتہ الوداع کے موقع یوم القدس کی ریلیوں پر 600سے زائد پولیس افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
چنیوٹ(عاصم رضا علی سے )چنیوٹ پولیس نے جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے۔جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر3ڈی ایس پیز،3 انسپکٹرزسمیت600سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔مساجداور یوم القدس کی ریلیوں میں شامل ہونے والوں کی فزیکل سرچ اور میٹل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی جائے گی۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سرکلز میں ریزرو نفری سٹینڈ ٹو رہے گی۔یوم القدس کی ریلیوں کے ساتھ ایلیٹ کی ٹیمیں گشت کریں گی ۔تمام ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں