زرعی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کی ایماء پر فیصل آباد کے صحافیوں پر بدترین تشدد سے پڑھے لکھے لوگوں کے چہروں سے مکروہ نقاب اتر گئے ہیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)زرعی یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کی ایماء پر فیصل آباد کے صحافیوں پر بدترین تشدد سے پڑھے لکھے لوگوں کے چہروں سے مکروہ نقاب اتر گئے ہیں ایسے لوگ طلباء کو کیا تعلیم دیتے ہوں گے جو معاشرے کی آنکھ میڈیا ورکرز پر تشدد کروانے کو فخر سمجھتے ہوں ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے بانی مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی
،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین سندھو،مرکزی صدر کاشف بشیر خان،صدر خواتین ونگ میڈیا بیاء جی ،مرکزی رہنما آغا باقر رضوی سمیت دیگر نے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے صھافیوں پر تشدد معمول بن چکا ہے زرعی یونسی ورسٹی کے وائس چانسلر اقرار احمد صوبائی وزیرکے قریبی عزیزہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنے پالتو غنڈوں کے ذریعے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنوائیں ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ کی طرح اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا یا جاتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں