سردار ممتاز علی بھٹو اور دیگر کی ضمانتیں کنفرم ہو گئیں

لاڑکانہ (رپورٹ ایاز گیلانی)سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو، وائس چیئرمین امیر بخش خان بھٹو اور مرکزی فنانس سیکریٹری سید حسن محمود شاہ امروٹی گزشتہ روز تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج شکارپور کی عدالت میں پکی ضمانت کیلئے اپنے وکلاء سردار علی نواز خان گھانگھرو، عبدالستار بھٹو، عبدالوہاب بھٹو، عبدالجبار بھٹو اور عبدالصمد بجارانی کے ہمراہ پیش ہوئے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پکی ضمانت منظور کرتے ہوئے شنوائی8 جولائی تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر ڈاکٹر روشن علی پیچوہو، ارشاد خان جونیجو، سرائی محمد صالح لاکھو، عبدالرشید بھٹو، پر نظیر احمد بھٹو، عبدالغفور کیہر، عبدالعزیز بھٹو، محمد یعقوب ہلیو، ڈاکٹر نورالدین بھٹو، پیارل پنہور، سیف اللہ بھٹو، وسیم بھٹو، اشتیاق ابڑو، فاروق سومرو، رؤف بھٹو، حافظ سلیمان گوپانگ، سید جواد شاہ امروٹی، عزیزاللہ بھٹو، انور موریجو و دیگر پارٹی رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں