شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی64 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت سندھ نے مستحق افراد میں رمضان المبار ک کی برکتوں اور عید کی خوشیاں منانے کے حوالے سے مالی امداد کیلئے راشن الاؤنس دینے کا آغاز کردیا

لاڑکانہ (رپورٹ ایاز گیلانی) ہے جس کے تحت مستحق افراد کو عید خوشیاں منانے کیلئے فی قص دو ہزار روپے امدادملے گی ،چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر نگرانی نو دیرو ہاؤس میں مستحق میں راشن الاؤنس کی رقوم تقسیم کی گئی ،تقریب میں بختاور بھٹو زرداری ،آصفہ بھٹو زرداری ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،ایم این اے فریال تالپور ،صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، وزیر داخلہ سہیل انور سیال، منظور وسان و دیگر رہنمابھی موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے غریبوں کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ،پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کے عوام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ،تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ راشن الاؤنس کی رقم محکمہ سماجی بھلائی سندھ کی جانب سے ان مستحقین کو دی جار ہی ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں ،انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اٹھارہ لاکھ 5 سو56 مستحق خواتین میں تین ارب سات کروڑ روپے رقم تقسیم ہو گی اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، منظور وسان کے ہمراہ گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو ودیگر مزار پر حاضری دے کر فاتح خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں