مخالفین کی گھبراہٹ اور اوچھے ہتھکنڈے ہمیں نئی طاقت عطا کررہے ہیں جو لوگ پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں کہ ہم نے این اے 89میں کیا کیا وہ یہاں بیٹھ کر ہوا میں خالی تیر چلانے کی بجائے وہاں تشریف لائیں میں خود ان کو وہاں کا وزٹ کرواتا ہوں

بھوآنہ(قربان علی ملک سے)مخالفین کی گھبراہٹ اور اوچھے ہتھکنڈے ہمیں نئی طاقت عطا کررہے ہیں جو لوگ پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں کہ ہم نے این اے 89میں کیا کیا وہ یہاں بیٹھ کر ہوا میں خالی تیر چلانے کی بجائے وہاں تشریف لائیں میں خود ان کو وہاں کا وزٹ کرواتا ہوں ’’ہاتھ کنگن کو آرسی کیا پڑھے لکھے کو فارسی کیا‘‘آئیں میں دکھاتا ہوں اور جن لوگوں کا خیال ہے میں جھنگ کے دہشت گردوں سے ڈر کے وہاں سے اس حلقہ میں آیا ہوں وہ حالت نشہ سے باہر نکلیں اور سمجھیں ان دہشت گردوں کا مقابلہ میرے علاوہ کس نے کیا ہے؟امیدوار این اے 88شیخ وقاص اکرم ن ے چک نمبر247برال میں فیصل عباس برال کی جانب سے دی گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو میرا شکر گزار ہونا چا ہیے میں نے نیند کی حالت میں ایم این اے کو اٹھنے پر مجبور کردیا جو لوگ کہتے ہیں ہم نے این اے 89میں کچھ نہیں کیا وہ صرف اپنے اندر کا بغض نکال رہے ہیں ورنہ آئیں ان کو میں خود ساتھ لے جاتا ہوں اور دکھاتا ہوں کہ کیسے اور کہاں کہاں ہم نے کام کیا ہے این اے 89ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کے لیے ہم نے بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا کہ آئیں اور دو ماہ میں بجلی حاصل کریں شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ غلام بی بی بھروانہ صاحبہ کا بھی گھر جھنگ میں میرا بھی ان کی زمینیں بھی اس حلقہ میں اور میری زمینیں آج سے چالیس سال پہلے سے یہاں ہیں اب میں عید کے بعد ڈیرہ بھی یہاں بنا رہا ہوں تو پھر ہمارے درمیان فرق کیا رہا ؟جس کی جیب میں شناختی کارڈ ہو وہ پاکستانی ہو الیکشن کہیں سے بھی لڑ سکتا ہے مگر نجانے کیوں وہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ایم این اے صاحبہ کی غلطیاں اور کوتاہیاں ہی اتنی ہیں مجھے ان کو صرف اکٹھا کرنا ہے اس نفرت کو سامنے لانا ہے اور یہ کام میں عید کے بعد کرنے والا ہوں میں ایک ایک ووٹر اور سپورٹر سے ملوں گا اگر صرف الیشکن لڑنا میرا مقصد ہوتا تو میں بھی چند ماہ پہلے یہاں آتا مگر میں سوا سال پہلے اسی لیے آیا ہوں کہ یہاں کے لوگوں سے مل جل کر ان کے مسائل معلوم کرسکوں بغض کاعلاج کوئی نہیں ہے میں یہ پہلی بار سیاست میں دیکھ رہا ہوں کہ الیکشن میں کسی امیدوار کی آمد سے لوگ یوں خوف زدہ ہوں کہ غیر اخلاقی حرکتوں پر اتر آئیں ان کا کہنا تھا کہ جیت ہار سے ہٹ کر میں اس علاقہ سے اپنا تعلق ہر حال میں قائم رکھوں گا یہاں سے جیتنے والوں کی تو بات ہی کیا ہارنے والوں نے بھی ہزاروں ووٹ لیے مگر ان کا بھی یہاں کوئی وجود نہیں ہے قبل ازی ں راشد سیال اور راجہ کشمیری نے اپنے مختصر خطاب میں شیخ وققاص اکرم کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد کو حلقہ کے محکوم پسے ہوئے طبقہ کے لیے نعمت غیر مربہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے پہلے غلام بی بی بھروانہ کو ہم نے پندرہ سال ووٹ دیئے مگر انہوں نے ہمیں لاواچ بثون کی طرح چھوڑ کر کبھی پلٹ کر دیکھا تک نہیں ہم آپ کے ساتھ مرتے دم تک رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں