وکیل سندھ ہائی کورٹ عنایت موریو کی جانب سے سیپکو افسران کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ کورٹ میں گذشتہ روزہوئی

لاڑکانہ (رپورٹ ایاز گیلانی)وکیل سندھ ہائی کورٹ عنایت موریو کی جانب سے سیپکو افسران کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ کورٹ میں گذشتہ روزہوئی جس میں ایگزیکیوٹو انجینئر سٹی ڈویژن لاڑکانہ مشتاق حسین بڑدی ، ایس ڈی او ایمپائر سب ڈویژن منصور بھٹو عدالت میں پیش ہوئے جہاں پٹیشنر عنایت موریو نے موقف اختیار کیا کہ او پی ایف کالونی میں بہار پور فیڈر کو تبدیل کر کے ایپمائر فیڈر دیا جائے جس پر انجینئر مشتاق حسین بڑدی نے موقف اختیار کیا کہ او پی ایف کالونی میں بجلی کی چوری کی جا رہی ہے اور زیادہ تر صارفین کنڈا لگا کر گورنمینٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس پر فاضل جج نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے دو دن میں تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جائے ، عدالتی ریمارکس کے بعد انجینئر مشتاق حسین بڑدی کی قیادت میں حیدری تھانہ کی پولیس کے سب انسپیکٹر ایاز حسین اور پولیس نفری کے علاوہ سیپکو ایمپائر اور جناح باغ سب ڈویژن کے عملے نے او پی ایف کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث ایک سو سے زائد صارفین کے خلاف کارروائی کر کے ڈائریکٹ کنڈا کنیکشن منقطع کر کے تاریں ضبط کر لی گئیں اور پولیس نے بجلی چوری میں ملوث پانچ صارفین کو گرفتار کر کے حیدری تھانہ منتقل کر دیا جبکہ سیپکو افسران نے پچاس سے زائد افراد کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے لئے حیدری تھانہ میں سفارش کر دی گئی ، دوسری جانب تحریری رپورٹ آج22جون کو عدالت میں جمع کروائی جائے گی، اس موقع پر انجینئر مشتاق بڑدی نے بتایا کہ او پی ایف کالونی میں کل دو سورہائشی بنگلے ہیں جن میں ہیوی لوڈ استعمال کیا جارہا ہے ان کے خلاف متعدد بار آپریشن بشمول رینجرز آپریشن بھی شامل ہے کئے جا چکے ہیں لیکن با اثر لوگ بجلی چوری سے گریزاں نہیں ہیں، سختی کرنے کے بعد او پی ایف کالونی میں سو سے زائد بنگلوز کے کنیکشن منظور کروا لئے ہیں جبکہ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروائے جائیں اور اب ہم بجلی چوروں کے خلاف قانونی ایکشن لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں