پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پہلا ہولو گرافی پروگرام

لاڑکانہ( رپورٹ سید ایازگیلانی) لاڑکانہ کے قریب یونین کونسل بنگل دیرو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پہلا ہولو گرافی پروگرام منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جب سندھ کی دھرتی پر پاؤں رکھا تو دہشتگردوں نے کارساز کے مقام پر حملہ کردیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو عوام سے بے حد پیار کرتی تھیں جو دہشتگردوں کو للکارنے اور اس ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے آئیں، محترمہ شہید نے ہمیشہ اپنے دھرتی کی خوشبو سے محبت کی اور 30 سالوں تک دھرتی کی حفاظت کرتی رہیں جنہیں سفاک دہشتگردوں نے 27 دسمبر پر راولپنڈی ذوالفقار باغ میں حملہ کرکے شہید کیا انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ملک بھر سے جیالے کراچی سے کمشور تک اور گھوٹکی سے ٹھٹہ تک کا عوام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی میں گڑھی خدابخش بھٹو میں شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی بھٹو، ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، جنرل سیکریٹری خیر محمد شیخ، اطلاعات سیکریٹری محمد علی بگھیو، ڈاکٹر شفقت سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں