کبوتر بازی کو بھی گورنمینٹ اسپورٹس میں شامل کیا جا ئے

لاڑکانہ (رپورٹ سید ایاز گیلانی)آل پاکستان گینڈ الائینس سندھ کے صدرغضنفر علی مہر کی صدارت میں لیبر ہال لاڑکانہ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سکھر ریجن کے کبوتر پرور کلب کے عہدیدران نے شرکت کی اجلاس کی رہنمائی الشہباز کبوتر باز ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے عہدیدران فاروق احمد سومرو،شیراز علی جتوئی،ایجاز علی بھٹو ودیگر نے کی اجلاس میں اہم فیصلے طے پائے گئے جس میں کبوتر کے شوک کو یکجھا کرنے کے ساتھ ساتھ موسم سرما کے ٹورنامینٹ کے انعامات کی تاریخ اور موسم گرما 2018کے ٹورنامینٹ کے فیصلے کئے گئے جبکہ لاڑکانہ کلب کے پرومشن اور ترقی کی راہ میں بھی اظہار کیال کیا گیا اجلاس میں رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوسری اسپورٹس کی طرح کبوتر بازی کو بھی گورنمینٹ اسپورٹس میں شامل کیا جا ئے اس موقع پر حاجی خان سولنگی ،غلام نبی پیرزادہ،سید نومان شاہ ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں