کرونا وائرس سے مزید 38افراد ہلاک،تعداد 170 ہو گئی

چین میں خطرناک کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، جس سے مزید 38 افراد ہلاک جان سے گئے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 170 تک پہنچ چکی ہے ۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 771 تک پہنچ گئی،چین سمیت دنیا بھر میں 7 ہزار 892 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

ادھرمتحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ، انڈونیشیا اور برطانیہ نے چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ۔

جاپان میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس سامنے آگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 11 ہو گئی،جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ووہان سے نکالے جانے والے جاپانی باشندوں میں سے 3 وائرس سے متاثر تھے۔

ادھر امریکی اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرونا وائرس کے حوالے سے تازہ بریفنگ دی ، امریکی صدر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہمارے ادارے چین کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں، امریکا اس معاملے میں پیشرفت کا جائزہ لیتا رہے گا،ہمارے پاس دنیا کے بہترین ماہرین موجود ہیں، جو چوبیس گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں