اپنی زندگی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی ہے مہر عبدالمتین مرکزی چیئرمین

قصور ،لاہور(سٹاف رپورٹر)اپنی زندگی کو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دیا ہے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ہر سطح پر صحافیوں کے حق کے لیے آواز اٹھاتی رہے گی فیصل آباد میں ایکسئین واپڈا کی جانب سے مقامی صحافی پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان گروپ آف جرنلسٹس مہر عبدالمتین ،مرکزی صدر کاشف بشیر خان ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر حسین سندھو نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس مہر عبدالمتین کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا جس میں ممبر شپ فارمز کی وصولی اور ان کی سکرونٹی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے حوالے سے بحث کی گئی کمیٹی کو موصول ہونے والے فارمز کی جلد سکرونٹی کر کے ممبر شپ کارڈز بنانے کے لیے متعلقہ شعبے کو بھجنے کی ہدایت بھی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کاشف بشیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس صحافیوں کے تحفظ کی خاطر عملی طور پر میدان میں رہے گی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کMateen Sbہ صھافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس تمام ورکنگ جرنلسٹس سے رابطہ کر کے انہیں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں سید مخدوم زیدی نے مختلف اضلاع کی کارکردگی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی کلور کوٹ تحصیل کے عہدے دارن کی جانب سے ڈسٹرکٹ بھکر کی دوسری تحصیل دریا خان میں جا کر ان کو پاکستان گروپ آف جرنلسٹس میں باقاعدہ شامل ہونے کی دعوت دینے اور ان کی شمولیت بارے بریفنگ دی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی پنجاب کی نئی باڈی کے لیے سینئر صحافی سید امجد بخاری کا نام پیش کیا جس کو باہمی مشاورت کے بعد منطور کر لیا گیا نیز انتظامی سطح پر جنوبی پنجاب کو ایک الگ انتظامی یونٹ بنانیا ور وہاں نئی باڈی کی تشکیل کا بھی باضابطہ طور پر خیر مقدم کیا گیا اجلاس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس پنجاب کے نائب صدر ملک عمر دراز جوئیہ کے خلاف خوشاب میں مخالفین کی جانب سے کی جانے والی انتقامی کاروائیوں اور فیصل آباد میں فیسکو ملازم کی جانب سے روز نیوز کے بیورو چیف نثار احمد خان پر تشدد اور حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور خوشاب میں ملک عمر دراز جوئیہ کے خلاف ہونے والی انتقامی کاروائیوں کو فی الفور بند کیا اجئے فیصل آباد کے صحافی پر تشدد کرنے والے غنڈہ صفت عناصر کو بے نقاب کر کے ان کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ اس کے خلاف ہم ملک گیر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں