بار بارکی یاد دہانیوں کے باوجود ابھی تک اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹ مرکز کو نہیں بھجوائی اس لیے اب ان کی فہرست مرتبکی جارہی ہے

لاہور(سٹاف رپورٹر)بار بارکی یاد دہانیوں کے باوجود ابھی تک اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹ مرکز کو نہیں بھجوائی اس لیے اب ان کی فہرست مرتبکی جارہی ہے ایسے لوگوں سے کیا توقعات رکھی جا سکتیں ہیں جن کو احساس تک نہیں کہ کون کیا کہہ رہا ہے میرا خیال ہے اب چھانٹی کرنی ہوگی جس نے رہنا ہے وہ کام کرے گا ورنہ گھر تشریف لے جائے عہدے کلے کر بیٹھ جاتے ہیں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے بانی مرکزی سیکرٹری جنرل مہر عبدالمتین نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا جائے وہ کون سی زبان ہے جس میں سمجھایا جائے کہ کام کریں کام دکھائیں اپنی کارکردگی کی رپورٹ بھیجیں مگر آج تک کسی نے بھی اس پر کان نہیں دھرا ایسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے کیا کرنا ہیاب چھانٹی کرنی ہوگی اس کے بغیر گزارا نہٰں ہے تعداد کم ہو جائے مگر کام کرنے والے حقیقی صحافی ساتھ ہوں گے مہر عبدالمتین نے مرکزی وجائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی اور ناصر حسین سندھو مرکزی سیکرٹری اطلاعات کو ہدایات جاری کردیں فوری طور پر ایسے ضلعی صدور کی فہرست بنائی جائے تو عضو معطل کے طور پر ساتھ ہے مگر کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں