بھوآنہ و گرد و نواح میں جعلی پیروں نے ڈیرے ڈال لیے سادہ لوھ لوگوں کو لوٹنے میں مصروف

بھوآنہ(اختر اسماعیل رجوکہ 1122)بھوآنہ و گرد و نواح میں جعلی پیروں نے ڈیرے ڈال لیے سادہ لوھ لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق بھوآنہ و گرد و نواح میں دو نمبر پیروں نے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کے لیے جگہ جگہ دوکانیں کھول کے بیٹھے ہیں کالے پیلے سرخ جادو کے ذریعے من کی مرادیں پوری کرنے کے دعوے دار جھوٹے اور لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں نجانے کتنی سادہ لوح خواتین ان بنارسی ٹھگوں کے ہاتھوں لٹ چکی ہیں سن سٹریٹ ٹیم سروے رپورٹ کے مطابق بھوآنہ کے دائیں بائیں اور شہر میں جھوٹے بناوٹی اور فراڈیئے پیروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جن کے چنگل میں کئی شریف خواتین اپنا سب کچھ لٹوا چکی ہیں پیسون کو چھوڑیئے کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو اپنی عزت تک گنوا چکی ہیں مگر وہ اپنی مزید عزت کی خرابی نہ ہونے کے ڈر سے خاموش ہیں ہماری ٹیم کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق تعویزات کے لیے سب کچھ لٹا دینے والی خواتین کالے پیلے سرخ جادو کروانے کوئی اپنے شوہر کو تو کوئی اپنے محبوب کو قدموں میں لانا چاہتا ہے اکثر شادی شدہ خواتین اپنی سسرال کی زبان بندی کے لیے ایسے فراڈ پیروں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں کہ ان کی ساس بہت ظالم ہے نجانے کون سا ایسا محکمہ ہے جو ان ظالموں کو روکے ان پر ہاتھ ڈالے لوگوں کو دین سے دور اور غلیظ کاموں کے نزدیک کررہے ہیں کوئی تو ادارہ اٹھے جو اس ظلم کو روکے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں