تھانہ چناب نگر پولیس کی کاروائی،15 کلو چرس برآمد،3 ملزمان گرفتار

چنیوٹ(شاہ زیب ملک سے )ایس ایچ او چناب نگر اسد عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے15 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم میں آصف علی اے ایس آئی اپنی ٹیم کے ہمراہ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ سفید رنگ کی کلٹس کار چنیوٹ کی جانب سے آئی۔کار کی چیکنگ کرنے پر کار سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔کار سوار ملزمان تنویر ولد محمد اسلم قوم ٓآرائیں سکنہ صدیقیہ کالونی لاہور اور جمیل شاہ ولد فضل شاہ قوم پٹھان سکنہ چک 116 تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا کو گرفتار کرلیا۔دوسری ٹیم کے انچارج احمد علی اے ایس آئی نے چیکنگ کے دوران کالووال روڈ سے آنے والے موٹرسائیکل سوار کو روکا ۔موٹرسائیکل سوار نے ٹینکی پر ایک تھیلا رکھا ہوا تھا۔چیک کرنے پر اس میں سے ساڑھے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ملزم نوید اسلم ولد نذر محمد قوم تیلی سکنہ مڈھ رانجھا ضلع سرگودھا کو گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔کار نمبری LEB/7012 اور موٹرسائیکل ہنڈا CD70 نمبریGTK9666 کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ملزمان کافی عرصہ سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے اور مختلف اضلاع میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ایس ایچ او چناب نگر اسد عباس نے اس عظم کا اعادہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے اچھی کارکردگی پرایس ایچ او اور اسکی ٹیم کے لیے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں