شاہ رخ نے ایسی بات کر دی کہ ماہرہ کی والدہ زارو قطار رو پڑیں‌ ! ایسا کیا کہہ دیا ؟

shah

بالی وڈ میں کنگ کے نام سے پہچانے جانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنا کوئی معمولی بات نہیں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ ان کی بڑی مداح بھی ہے اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔

ماہرہ خان بہت جلد بولی وڈ فلم ‘رئیس’ میں کنگ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی، تاہم حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان سے جب سوال کیا گیا کہ ان کے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی خبر سن کر ان کی والدہ کا کیا ردعمل تھا تو اداکارہ نے اپنی والدہ کی روتے ہوئے نقل اتار ڈالی۔

ماہرہ خان کے مطابق جب انہوں نے اپنی والدہ کو شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتایا تو انہوں نے رونا شروع کردیا اور ان کی بات پر یقین نہیں کیا اور کہا ‘تم جھوٹ بول رہی ہو، یہ جھوٹ بول رہی ہے’۔

تقریب میں موجود شائقین بھی ماہرہ خان کو اپنی والدہ کی نقل اتارتا دیکھ کافی متاثر ہوئے۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘رئیس’ اگلے سال 26 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس فلم میں ماہرہ خان سے قبل بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی کو سائن کرنے کی خبریں تھیں، فلم سازوں کو ‘رئیس’ میں ایک نئی جوڑی کی تلاش تھی اور ہما اس کردار کے لیے بالکل موزوں نظر آرہی تھیں، لیکن پھر اچانک بازی ماہرہ کے حق میں پلٹ گئی اور انھیں بہترین آڈیشن کی وجہ سے اس کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس کردار کے لیے ایک ایسی اداکارہ کی تلاش تھی جو کردار کو بخوبی سمجھ سکے اور ایک پاکستانی ہونے کے باعث ماہرہ نے اسے بہترین انداز میں نبھایا۔

فلم ’رئیس‘ کی کہانی ایک ایسے گجراتی غنڈے پر بنائی گئی ہے جو بہت بڑا گینگسٹر بن جاتا ہے۔

شاہ رخ اس فلم میں گینگسٹر جبکہ ماہرہ ان کی بیوی کا کردار کر رہی ہیں، اداکار نوازالدین صدیقی بھی اس فلم میں ایک پولیس اہلکار کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں