فیصل آباد کو چوہدری شیرعلی نے ن لیگ کا گڑھ بنایا تھا اور انشاء اللہ فیصل آباد ہمیشہ ن لیگ کا گڑھ ہی رہے گا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سابق ایم پی اے محترمہ نگہت سلیم نے کہا ہے کہ فیصل آباد کو چوہدری شیرعلی نے ن لیگ کا گڑھ بنایا تھا اور انشاء اللہ فیصل آباد ہمیشہ ن لیگ کا گڑھ ہی رہے گا‘ انہوں نے کہا کہ چوہدری شیرعلی نے جس طرح مسلم لیگ (ن) ورکروں کو فیصل آباد میں متحد کیا اس اسی کا نتیجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) فیصل آباد سے کلین سویپ کرتی ہے‘ انہوں نے چوہدری شیرعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ ہمارے بزرگ رہنما چوہدری شیرعلی کا سایہ ہم پر ہمیشہ سلامت رکھے اور ان کی قیادت میں ہم 2018ء کا الیکشن جیت کر میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں چوہدری شیرعلی جیسا الیڈر آج تک پیدا نہیں ہوا اور ان کی فہم و فراست کی وجہ سے آج لوگ اپنے آپ کو لیڈر تصور کرنے لگے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ چوہدری شیرعلی نے ہمیشہ ورکروں پر دست شفقت رکھاہے اور انہیں ان کا جائز مقام دیا ہے‘ یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے ورکر انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند ارجمند وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیرعلی ان کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں