ٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چاند رات ،عید اور ٹرو کے موقع پر شہر بھر میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے 163منچلوں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چاند رات ،عید اور ٹرو کے موقع پر شہر بھر میں تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرنے والے 163منچلوں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے گئے جبکہ ٹریفک پولیس کے 20ٹریفک سیکٹرز میں ہزار کے لگ بھگ موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں بند بھی کی گئیں اسی طرح ٹریفک نظم وضبط کی خلاف ورزی ، بڑی وائیلیشنز اورہلٹر بازی کرنے والے متعدد وائیلیڑز کو لاکھوں روپے کے بھاری جرمانہ جات بھی کیے گئے دوسری جانب شہریوں کی سہولت کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام فائن کولیکشن یونٹس بھی کھلے رکھے گئے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر بقاء محمد بگٹی نے عیدکے حوالے سے کی جانے والے کارروائی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹریفک ہیڈ کواٹرز پر بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پرامن انداز سے سڑکوں پر گاڑیاں چلانے اور دیگر شہریوں کے لیے مسائل کا باعث نہ بننے والے روڈ یوزرز کو بھر پور سہولیات بہم پہنچائی گئیں ٹریفک سٹاف نے سڑکوں پر ہی عید گزاری اور احسن انداز سے ٹریفک روانی کو برقرار رکھا تاہم غیر مہذب انداز سے جان بوجھ کر خلاف ورزیاں کرنے والوں کو دھر لیا گیا مقدمات تھانہ سول لائنز ، پیپلزکالونی، بٹالہ کالونی ، مدینہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر تمام تھانہ جات میں درج کروائے گئے اسی طرح صدرایریا میں بھی بھر پور انداز سے نہ صرف مانیڑنگ کی گئی بلکہ وائیلیٹرز پر کڑی نظر رکھی گئی تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی اسکوارڈز کی جانب سے 91اور سیکٹر ز کی جانب سے 72مقدمات درج کئے گئے جن کی پیروی بھی سٹی ٹریفک پولیس نے کی اس حوالے سے انہوں نے تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی اور متعلقہ برانچوں کو کارروائی اور پرفارمنس کو تفصیل سے جانچنے کے احکامات بھی جاری کیے اس سے قبل جو ن کے وسط سے ہی چلائی گئی مہم برائے انسداد خطرناک انداز ڈائیونگ اور ون ویلنگ کے تحت بھی خاطر خواہ کارروائی کی گئی جس پر بھی تفصیلی رپوٹس سی ٹی او کو پیش کر دی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں