پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خوشیوں کے موقعہ پر غریب اور بے پہنچ اسپیشل بچوں کو نہیں بھولے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عید ہمیشہ غریبوں سے مل کر کرنی چاہئے

لاڑکانہ (رپورٹ ایاز گیلانی)ایم این اے فریال ٹالپر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ خوشیوں کے موقعہ پر غریب اور بے پہنچ اسپیشل بچوں کو نہیں بھولے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ عید ہمیشہ غریبوں سے مل کر کرنی چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نؤدیرو ہاؤس میں اسپیشل بچوں میں عید کی خرچی تقسیم والی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر ایم این اے فریال ٹالپر نے اسپیشل بچوں سے اسکول میں درپیش مسائل اور سہولیات کے متعلق معلومات لین اس موقع پر 108اسپیشل بچوں میں ایم این اے فریال ٹالپر نے عید کے گفٹ اور عید کی خرچی تقسیم کی گئی اور اسپیشل بچوں کی جانب سے نعت شریف بھی پڑھی گئیں اس موقع پر ایم این اے فریال ٹالپر نے کمشنر لاڑکانہ محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو کو ہدایات کی کے وہ اسپیشل بچوں کے اسکول میں سہولیات کی کمی کو فوری طور پر فراہم کر کے دیا جائے تاکہ ان کو کسی قسم کی تکلیف درپیش نہ آ سکے اس موقع پر ایم این اے رمیش لعل، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن اماناللہ جکھرو اور اساتذہ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں