)پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ملک بھر کے صحافیوں کی آواز بن چکا ہے قلات میں قتل ہونیو الے صحافی کیحق میں سب سے پہلے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے آواز بلند کی

چنیوٹ( سن سٹریٹ نیوز)پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ملک بھر کے صحافیوں کی آواز بن چکا ہے قلات میں قتل ہونیو الے صحافی کیحق میں سب سے پہلے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس نے آواز بلند کی ہم بلا تفریق صحافیوں کے تحفظ کی خاطر آواز بلند کرتے رہیں گے پی جی او جے ڈسٹرکٹ چنیوٹ نے ڈسٹرکٹ صدر حاجی ساجد ڈاہر کی قیادت میں حلف برداری کی شاندار تقریب منعقد کروا کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ صحافیوں کو متحدکرنے کے لیے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے متحرک ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے حاجی طارق ڈاہر کی جانب سے نومنتخب ڈسٹرکٹ کابینہ کے اعزاز میں دی گئی پارٹی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میں مرکزی قیادت کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوا ہوں مجھے مرکز کی طرف سے ہدات کی گئی ہے کہ 7جنوری کو چنیوٹ پرائڈ ان ہوٹل میں حلف برداری کی کا میاب تقریب پر آپ کو خراج تحسین پیش کروں سید مخدوم زیدی نے مرکزی چیئرمین کی طرف سے پیغام بھی سنا یا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ صدر حاجی ساجد اسماعیل ڈاہر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا حصہ بنا ہوں مجھ پر جو اعتماد مرکزی و صوبائی قیادت نے کیا ہے میں اس کے ان کا شکر گذار ہوں اورانشاء اللہ اس پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ چنیوٹ کی صحافتی سیاست میں ہمارا کوئی حصہ نہیں ہے نہ ہی ہم کسی گروپ کیس اتھ ہیں نہ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ہمارے لیے سب ایک ہیں ڈویثنل صدر ڈاکٹر کاظم عاطف کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی موجودہ ضلعی کابینہ کو دیکھ کر ساجد ڈاہر اور ساجد منیر کالرو،حاجی عثمان غنی اعوان سمیت پوری ٹیم انتہائی محنتی اور لگن سے کام کرنے والی ہے سرپرست حاجی عثمان غنی اعوان نے کہا کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس بلاشبہ ملک گیر صحافتی تنظیم ہے انہوں نے ممبر سازی کے لیے ایک کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا جو حقیقی صحافی سے رابطہ کر کے اسے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا منشور بتا ئے گی تحصیل صدر چنیوٹ سید حسن شاہ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں میں ہے اور ہم خیال لوگوں پر مشتمل یہ کابینہ انشاء اللہ بہتر کارکرد گی کا مظاہرہ کرے گی تحصیل صدر لالیاں مہر شیر محمد لالی نے حلف برداری کی بہترین تقریب منعقد کروانے پر ڈسٹرکٹ قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی اسد علی قاضی نے کہا کہ میرے لیے یہ بات باعث فخر ہے میں اس گروپ کا حصہ ہوں جو صحافیوں کی فلاح و بہبو د کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے اس کی مرکزی قیادت خصوصاً مہر عبدالمتین نوجوان قائد ہیں جن کا ویژن صحافیوں کے حوالے سے بڑی واضع ہیں نائب صدر ڈاکٹر خالد یٰسین نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مرکزی قیادت کو چا ہیے کہ پاکستان بھر میں پی جی او جے ممبران عہدے دران کی ایک ڈائریکٹری بنائی جائے جس میں سب کے نمبرز اور تصاویر ہوں تا کہ ملک بھر میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں اور جان پہچان میں آسانی رہے اجلاس کی صدارت ضلعی صدر حاجی ساجد اسماعیل ڈاہر نے کی جب کہ اجلاس کی کاروائی سیکرٹری جنرل ملک ساجد منیر کالرو نے سنبھالی اجلاس میں قلات مین جاں بحق ہونیو الے صحافی محمد جان شہباز کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس کیقاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا جب کہ ڈاکٹر کاظم نذیر عاطف اور مرحوم صحافی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی بعد ازاں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی نے سیای و سماجی کارکن میونسپل کمیٹی کے اپوزیشن رکن حاجی طارق ڈاہر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات آصف اقبال،سیکرٹری جنرل لالیاں سید ناصر شاہ،ڈاکٹر مظہر حسین شاکر،سید مدثر کاظمی ،علی رضا غوری ،اسد علی قاضی ،لیاقت علی سپرا،شیخ قیصر ندیم ،ڈاکٹر کاظم عاطف،ڈاکٹر خالد یٰسین ،حاجی عثمان غنی اعوان،ساجد منیر کالرو،حاجی اکرم ساگر چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں