چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ عوامی عہدوں کے حامل افراد کا احتساب بہت ضروری ہے ان کے احتساب کے لیے جلد فیصلے کیے جائیں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ عوامی عہدوں کے حامل افراد کا احتساب بہت ضروری ہے ان کے احتساب کے لیے جلد فیصلے کیے جائیں فوری انصاف کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہوگاآئی ایس پی آر کے مطابق سندھ ایپکس کمیٹی کا پانچ گھنٹے تک اجلاس آرمی چیف کی زیر صدارت جاری رہا جس میں ان کا کہنا تھا کہ فوری انصاف کے حصول کی خاطر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہوگا عوامی عہدے رکھنے والوں کا احتساب بہت ضروری اور جلد ہونا چاہیے جنرل قمر باجوہ نے ایجنسیوں کی کارکردگی کو منظم بنانے پر کراچی کور اور رینجرز کی تعریف کی سندھ پولیس کی حالیہ بہتری کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ قابل ذکر کا میابیوں کے باوجود ابھی سفر طویل ہے جب کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی دیر پا قیام امن کے لیے ریاستی رٹ کا احترام ضروری ہے کیوں کہ امن کا قیام ریاست کی رٹ سے ہی ممکن ہے کراچی میں نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت معاشی ترقی پر زور دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں