ڈی ایس پی چناب نگر کی تھانہ محمد والامیں کھلی کچہری

چنیوٹ (اسد علی قاضی سے)ڈی ایس پی چناب نگر نوید مرتضیٰ نے عوامی مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے تھانہ محمد والامیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او محمد والا،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران،عوامی نمائندگان اور سائلین نے شرکت کی۔ڈی ایس پی نے سائلین کے مسائل سنے اور انکی درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ فوری عملدرآمد کیا جائے اور سائلین کو یقینی انصاف مہیا کیا جائے۔ڈی ایس پی چنا ب نگر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدیہی ہے کہ جولوگ دفتر نہیں آسکتے وہ اپنے مسائل کھلی کچہری میں آکر بتا سکتے ہیں اورعوام کے ایسے مسائل حل کرنا ہیں جو کسی بھی وجہ سے تھانہ چوکیات میں حل نہیں ہو سکے۔جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے عوا م کو پولیس کا ساتھ دینا ہوگا ۔ڈی ایس پی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے تناظر میں پولیس گشت کو مزید موثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں