ہم نے پاکستان بنایا تھا اور انشااللہ اس مادر وطن کو ہم ہی بچائیں گے،ملک دشمنوں کو بے نقاب کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ لاہور پریس کلب پر جاری علامتی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کا خطاب

لاہور(سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب پر پاراچنارسانحے اور اس کے بعد کرم ایجنسی میں جاری دھرنے کی حمایت میں علامتی دھرنا دیا گیا دھرنے میں خواتین ،بچے،نوجوان اور بزرگ افراد کی کثیر تعدا نے شرکت کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور سول سوسائٹی نے بھی اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی،دھرنے کے شرکاء حکومتی بے حسی کے خلاف شدید غم غصے کا اظہار کرتے رہے،دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اور سیکرٹری جنرل لاہور علامہ حسن ہمدانی نے کی،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ یہ ہمارے ملک بھر میں علامتی دھرنے ہیں،جو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جاری ہے،پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں لندن امریکہ سمیت پورپی ممالک میں بھی احتجاجی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں،اگر مطالبات میں من و عن منظوری و عملدرآمد نہ ہوئے تو بعید نہیں یہ مظاہرے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہر شہر گاوں گاوں شروع ہو جائے،انہوں نے کہا ہم پاراچنار کوپاراچنار کو ہم غزہ اور مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دینگے،پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن پر حملہ ہے،پاراچنار کو کمزور کرنے والے دراصل پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں،نواز شریف نے پاراچنار کے مظلومین کو نظر انداز کر کے پانچ کروڑ پاکستانی ملت جعفریہ کے زخموں پر نمک پاشی کی،ہم اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،مظلومین کی داد رسی تک سڑکوں پر بیٹھے رہیں گے،ہم نے پاکستان بنایا تھا اور انشااللہ اس مادر وطن کو ہم ہی بچائیں گے،ملک دشمنوں کو بے نقاب کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
علامہ حسن ہمدانی نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے شیعہ قوم کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم تمہاری نسل کشی میں قاتلوں کیساتھ کھڑے ہیں،ہم انشااللہ اس کا جواب عوامی طاقت سے آنے والے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے دینگے،نواز شریف وفاق میں اور شہباز شریف پنجاب میں ہم سے انتقام لے رہا ہے،ن لیگی ظالم حکومت سن لیں مکتب اہلیبیت ؑ کو یزید جیسے ظالم و فاسق فاجر حکمران ختم نہیں کرسکا تو تم اور تمھارے سرپرست آل سعود انشااللہ جلد رسوا ہو جائیں گے،ملت تشیع پر پاکستان میں ہونے والے مظالم کے ذمہ دار آل شریف اور آل سعود ہیں،ہم سعودی پراکسی وار کو مادر وطن میں ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،آل شریف اس وقت سے ڈریں کہ مظلومین کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے اس وقت نہ کوئی قطری بچاسکے گا نہ ہاوس آف سعود پھر فیصلہ عوام کا ہوگا،ہم پرامن اور مہذب انداز میں اپنی مظلومیت کا اظہار کر رہے ہیں،ہمیں راست اقدام اُٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے،انہوں نے کہا ہم اپنے قائد ناصر ملت علامہ راجہ ناصر کے حکم کے منتظر ہیں،وہ پاراچنار میں مظلومین کے ساتھ سڑک پر بیٹھے ہیں،ان کے حکم کے بعد پورے ملک میں دمادم مست قلندر کرنے کے لئے ہم کمر بستہ تیار ہیں ،ہم پاراچنار کے مظلومین کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،دھرنے میں لاہور کے شہریوں نے بری تعداد میں شرکت کی،بعد ازآں رات گئے علامتی دھرنے کا اختتام پرامن طور پر کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں