لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو ٹرین منصوبہ پورے پاکستان کا منصوبہ ہے بوگیوں کا لاہور پہنچنا خوش آئند بات ہے منفی قوتیں ترقی کا راستہ نہیں روک سکتیں ترقی کے لیے آخری حد تک جائیں گے وزیرا علیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رواں برس اندھیرے بالکل ختم ہو جائیں گے اورنج ٹرین منصوبہ مفاد عامہ کا بہترین اور عظیم الشان منصوبہ ہے اس منصوبے سے عام آدمی وک سفر کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس قسم کے منصوبے مکمل ہونے سے عوام کو فرسودہ اور کھٹارا ٹرانسپورٹ سے نجات مل جائے گی مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے جنوبی پنجاب کی عوام کے قدموں میں نچھاور کر کے ان کو ان کا حق لوٹا دیا ہے قائد اعطم سولر پارک بہاول پور میں400میگاواٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیں جو پاکستان کا سستا ترین سولر ٹیرف ہے اور اس منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی توانائی کے متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے ہیں اس لیے رواں برس تک اندھیرے بالکل ختم ہو جائیں گے وزیرا علیٰ کا مزید کہنا تاھ کہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی مجھے جان سے پیاری ہے سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں