اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے متنازعہ الیکشن بل 2017پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگای ہے بل پر دستخط کے بعد مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ نے دوبارہ نواز شریف کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی اصلاحات بل2017پر دستخط کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر نافذ العمل کر دیا ہے جس کے بعد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق نااہل وزیرا عظم نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے جس پر پارٹی الیکشن کمیشن نے ان کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا دوسری جانب پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی اور شیخ رشید سمیت دیگر نے اس کالے قانون کو کالعدم قرار دینے کے لیے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہیں درخواستوں میں وفاقی سیکرٹری قانون ،سیکرٹری پارلیمانی امور اور مسلم لیگ کے الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے درخواستوں میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی ایکٹ 2017ترمیمی بل کو آئین سے متصادم قرار دیااور کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا جب کہ اس ترمیم کے بعد وہ پارٹی صدر بننے کے اہل ہوگئے جو آئین کے ساتھ مذاق ہے لہٰذا اس بل کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں