فیصل آباد (بیورو رپورٹ)تکفیریت کے خاتمہ تک ملک میں امن نہیں ہوسکتا قوم شیعہ کے کسی فرد نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا نہ کبھی کسی ادارے پر حملہ کیا نہ دہشت گردی میں ملوث ہیں تو پھر یہ امتیازی سلوک ہمارے کیوں ؟اس ملک کو بنانے میں قوم شیعہ نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں میرے جبری اغواء کے پیچھے وہی قوتیں کارفرما ہیں جو ملک میں امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشایئے کا اہتمام آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن ،مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد نے کیا تھا جس میں کابرین ملت ،علمائے کرام اور آئی ایس او و مجلس کے کارکنان نے شرکت کی اپنے مختصر خطاب میں سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے جبری اغواء سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی یہ زندان یہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارے لیے نئی نہیں ہیں ہمارے آئمہ کرام معصومین ؑ نے یہ سب کچھ برداشت کر کے ہمیں درس وفا دیا ہے مجھے اغواء کرنے والوں کے ذہن میں اگر یہ بات ہے کہ ہمین ڈرا دھمکا کر یا جبری اغواء کر کے مقدس مشن سے ہٹا یا جا سکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے میری سانس میں جب تک سانس رہے گی آخری مسنگ پرسن کی بازیابی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے سید ناصر عباس زیرازی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں دن بدن ملت تشیع کی مظبوط آواز بنتی جارہی ہے قوم شیعہ کا اعتماد ہماری سب سے بڑی کا میابی ہے ہم نے خود کو اللہ کی خوشنودی کے لیے وقف کر دیا ہے قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے اپنے خطاب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی بلا شبہ قوم شیعہ کے عظیم لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں ان کی جبری گمشدگی نے ہمیں مزید جِلا بخشی ہے اور ہم پہلے سے زیادہ مظبوط ہوئے ہیں عشائیے سے سبط حسن اور آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے صدر علی زین نے بھی خطاب کیا جب کہ سید ناصر عباس شیرازی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں