ِِصحافیوں کوجھوٹے مقدمات میں پھنسانا بزدلانہ کاروائی ہے :مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان گروپ آف جرنلسٹس مہر عبدالمتین
پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سندھ،بلوچستان،کے پی کے،کشمیر،فاٹا سمیت پنجاب کے صحافیوں کا اپنا فورم ہے مہر عبدالمتین
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا ہنگامی اجلاس طلب ،اجلاس میں مرکزی صدر و سیکرٹری سمیت تمام مرکزی عہدیداران نے شمولیت کی ۔اجلاس میں گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر رمضان کھتران ضلع رحیم یار خان کے صدر خالد نیازی ضلع فیصل آباد کی ممبر خاتون کے خلاف درج کی جانے والی جھوٹی اور بے بنیادsایف آئی آر کی پر ذور مذمت کی اور آئے دن صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف کرارداد پاس کی۔مرکزی سیکرٹری مہر عبدالمتین نے بلوچستان کے صحافیوں کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بلوچستان کے صحافی ہمارا حصہ ہیں ہم ان کے مسائل کو پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر رمضان کھتران سمیت پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے صدر خالد نیازی اور فیصل آباد کی ممبر خاتون صحافی کے خلاف درج کی جانے والی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز بزدلانہ کردار ہے ،ہم اپنے ساتھی کو ایسے حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ہم ہر حال میں اپنے ممبران کا ساتھ دیں گے اور میں قبائلی علاقوں میں صحافت سے وبستہ افراد کو میں سلام پیش کرتا ہوں کے وہ اتنے نا گہانی حالات میں بھی بڑی دلیری سے اپنے قلم کی آواز بلند کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کے ہزاروں صحافی بلوچستان میں لقمہ اجل بنے مگرآج تک کوئی بھی تنظیم ان کی آواز نہیں بنی ہمیں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے فورم ملک کے تمام شہید صحافیوں کے لئے ایک دن مقرر کرنا چاہے جس میں ان کی مغفرت کی دعا اور ان کے قاتلوں کی گرفتاری پر غور کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں