بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)میرا بے داغ ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ساری زندگی عوام کی خدمت کی ہے دو مرتبہ بطور نائب ناظم سٹی بھوآنہ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور لوگ میرے کام سے میری کدمت سے مطمئن ہیں انجمن تاجران مین روڈ کے انتخابات میں تاجران کی پرزور فرمائش اور مجبور کرنے پر حصہ لے رہا ہوں مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ان خیالا ت کا اظہار سابق سٹی نائب ناظم امیدوار برائے صدر انجمن تاجران مین روڈ بھوآنہ میاں ممتاز حسین بھٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بطور نائب ناظم بھی شہر کے لوگوں کی خدمت کی تھی اب بطور صدر کا میاب ہونے کے بعد تاجران کی خدمت کرنا میرا مشن ہے میں خود الیکشن میں کھڑا نہیں ہوا بلکہ مجھے دوکانداران نے خود کہا کہ الیکشن میں حصہ لو اس لیے میں سمجھتاہوں کہ مجھے تاجران کی نمائندگی کرنا چاہیے ان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں