بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)انجمن تاجران مین روڈ کے انتخابات میں کامیابی انشاء اللہ ہمارا مقدر ہوگی تاجران جانتے ہین کون تاجران کے لیے بہتر ہے کون نہین ہمیں نمود ونمائش کی ضرورت نہیں بلکہ ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر انجمن تاجران مین روڈ (شیخ منور گروپ)ملک غلام شبیر شاہد نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں تاجران کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ان کو ان کے حقوق نہ مل سکے لوگوں نے صدارتیں تو حاصل کیں مگر ان کو ریلیف نہ دے سکے یہی وجہ ہے کہ ہمارا گروپ خدمت خلق کے لیے میدان میں اترا ہے تاجران بہتر جانتے ہیں ان کے لیے مناسب اور بہتر امیدوار کون ہے چودہ جنوری کا سورج ہماری کا میابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا انشاء اللہ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں