بھوآنہ(سن سٹریٹ نیوز)مسلمانوں جاگو ! یہ وقت آپس کے اختلافات میں پڑنے کا نہیں ہے یہودی سازش عروج پر ہے وہ ہمارے قبلہ اول پر قبضہ کرنے کا پلان بنا چکا ہے ہم آپس کے فروعی جھگڑوں میں الجھے ہوئے ہیں ہمارے حکمران غیرت ایمانی سے خالی ہو چکے ہیں جن کو اپنے مفادات تو عزیز ہیں مگر قبلہ اول پر یہودی تسلط کے خلاف کوئی بات نہیں کررہے ان خیالات کا اظہار مرکزی امیر تحریک محمدیہ سیفیہ پاکستان حاجی ڈاکٹر احمد عرفان رجوکہ نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہودی قوم ہمیشہ سے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف برسرپیکار ہے مگر ہمیشہ ان کو منہ کی کھانی پڑی اب بھی اسی یہودی کمیونٹی کو خوش کرنے کے لیے امریکی صدر نے یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا جس کی پوری دنیا نے مخالفت کی امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان ہے اور ہمارے حکمران اسی امریکہ کے بے دام غلام بن چکے ہیں یہ کیسے قبلہ اول کی آزادی کے لیے آواز بلند کرسکتے ہیں نواز شریف نااہل ہوا لوگوں سے پوچھتا پھررہا ہے مجھے کیوں نکالا مگر آج تک اس کی زبان سے مذمت کا ایک لفظ نہیں نکلا ڈاکٹر احمد عرفان رجوکہ کا مزید کہنا تھا کہ 39ممالک کا اسلامی اتحاد کس مرض کی دوا ہے یہ کب کام آئے گا کیا اس کا کام اپنے ہی اسلامی ممالک کے خلاف کاروائیاں کرنا ہے اسلامی اتحاد کو چاہیے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ ٹھوس بنیادوں پر بات چیت کریں جب کہ پاکستان کے مسلمانوں کو یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے اور حکومت پاکستان کو بھی سیدھا سیدھا ایکشن لیتے ہوئے امریکہ کی اس ناپاک جسارت کے خلاف بات کرنی چاہیے ترکی کے صدر طیب اردگان اس سلسلہ میں آواز تو بلند کررہے ہیں مگر پہلے وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات تو ختم کر لیں انشاء اللہ فتح مسلمانوں کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں